نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کنکریاں مارتے وقت تکبیر کہتے ہر کنکری مارنے پر۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 915]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں نے سنا بعض اہلِ علم سے، کہتے تھے: کنکریاں اتنی اتنی ہونی چاہئیں کہ دو انگلیوں سے اس کو مار سکیں۔ کہا امام مالک رحمہ اللہ نے کہ میرے نزدیک ذرا اس سے بڑی ہونی چاہئے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 915B1]