سیدنا مصعب بن سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں کلام اللہ لیے رہتا تھا اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ پڑھتے تھے، ایک روز میں نے کھجایا تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ شاید تو نے اپنے ذکر کو چھوا، میں نے کہا: ہاں! تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: اٹھ وضو کر، سو میں کھڑا ہوا اور وضو کیا، پھر آیا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 89]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 413، 637، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 414، 415، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 1742، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 463، 468، 469، شركة الحروف نمبر: 82، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 59»