حضرت عبداللہ بن ابی بکر سے روایت ہے کہ انہوں نے سنا حضرت عروہ بن زبیر سے کہ میں گیا حضرت مروان بن حکم کے پاس اور ذکر کیا ہم نے ان چیزوں کا جن سے وضو لازم آتا ہےز تو کہا مروان نے کہ ذَکر کے چھونے سے بھی لازم آتا ہےز حضرت عروہ نے کہا: میں اس کو نہیں جانتا، حضرت مروان نے کہا: مجھے خبر دی سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا نے، اس نے سنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے، فرماتے تھے: ”جب چھوئے تم میں سے کوئی اپنے ذَکر کو تو وضو کرے۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 88]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 33، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1112، 1113، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 472، 473، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 163، 164، 443، 444، 445، 446، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 159، وأبو داود فى «سننه» برقم: 181، والترمذي فى «جامعه» برقم: 82، 83، 84، والدارمي فى «سننه» برقم: 724، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 479، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 623، 624، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22100، 27934، والحميدي فى «مسنده» برقم: 355، والبزار فى «مسنده» برقم: 3762، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1113، شركة الحروف نمبر: 81، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 58»