الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْحَجِّ
کتاب: حج کے بیان میں
56. بَابُ تَقْدِيمِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ
56. عورتوں اور لڑکوں کو آگے روانہ کر دینے کا بیان
حدیث نمبر: 878
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ،" كَانَ يُقَدِّمُ نِسَاءَهُ وَصِبْيَانَهُ مِنْ الْمُزْدَلِفَةِ إِلَى مِنًى" .
امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ اپنی عورتوں اور بچوں کو مزدلفہ سے منیٰ کی طرف (پہلے ہی) آگے روانہ کردیتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 878]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه الطيالسي فى «مسنده» برقم: 1747، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13943، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 173»

حدیث نمبر: 878B
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ سَمِعَ بَعْضَ أَهْلِ الْعِلْمِ يَكْرَهُ رَمْيَ الْجَمْرَةِ، حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ مِنْ يَوْمِ النَّحْرِ، وَمَنْ رَمَى، فَقَدْ حَلَّ لَهُ النَّحْرُ
امام مالک رحمہ اللہ نے سنا بعض اہلِ علم سے، وہ مکروہ جانتے تھے کنکریاں مارنا قبل طلوعِ فجر کے یوم النحر سے، اور جس نے ماریں تو نحر اس کو حلال ہوگیا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 878B]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 173»