امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عرفات تمام ٹھہرنے کی جگہ ہے مگر بطنِ عرنہ میں نہ ٹھہرو، اور مزدلفہ تمام ٹھہرنے کی جگہ ہے مگر بطنِ محسر میں نہ ٹھہرو۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 872]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم 1218، و ابن ماجه: 3012، 3048، و أبو داود: 1907، و النسائي: 3018، 3048، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 166»