نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے اونٹوں کو جو ہدی کے ہوتے تھے، مصری کپڑے اور چارجامی اور جوڑے اوڑھاتے تھے (بعد قربانی کے)، ان کپڑوں کو بھیج دیتے تھے کعبہ شریف اوڑھانے کو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 848]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10185، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16066، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 146»