سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ گئے اپنے باپ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے پاس، ان کو کھانا کھاتے ہوئے پایا تو انہوں نے بلایا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں روزے سے ہوں۔ انہوں نے کہا: ان دنوں میں منع کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے سے اور حکم کیا ہم کو ان دنوں میں افطار کرنے کا۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ وہ دن ایامِ تشریق کے تھے (یعنی 11، 12، 13 ذی الحجہ کے)۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 837]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2418، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2149، 2961، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1594، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 2900، 2912، 2913، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1808، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8350، 8552، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18045، 18046، 18057، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4097، 4098، والطبراني فى "الكبير"، 14319، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 137»