حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ حضرت عروہ بن زبیر جب طواف کرتے خانۂ کعبہ کا تو سب رکنوں کا استلام کرتے، خصوصاً رکنِ یمانی کو ہرگز نہ چھوڑتے مگر جب مجبور ہو جاتے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 814]
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8948، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 15227، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 114»