حضرت محمد بن عبداللہ بن ابی مریم نے پوچھا سعید بن مسیّب سے کہ میرا ایک ناخن ٹوٹ گیا ہے اور احرام باندھے ہوں۔ سعید نے کہا: کاٹ ڈال اس کو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 795]
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12755، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 96»
امام مالک رحمہ اللہ سے سوال ہوا: محرم کے کان میں درد ہو تو وہ اپنے کان میں روغنِ بان جس میں خوشبو نہ ہو ڈالے؟ جواب دیا: کچھ قباحت نہیں ہے، اگر منہ میں بھی ڈالے تو کچھ حرج نہیں ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 795B1]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر محرم اپنے پھوڑے کو چیرے، یا آبلہ پھوڑے، یا فصد کھولے ضرورت کے وقت، تو کچھ حرج نہیں ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 795B2]