امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سعید بن مسیّب اور سالم بن عبداللہ اور سلیمان بن یسار سے سوال ہوا محرم کے نکاح کا، تو ان سب نے کہا کہ محرم نہ نکاح کرے اپنا نہ پرایا۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ محرم اپنی عورت سے رجعت کر سکتا ہے اگر چاہے، جب وہ عورت عدت میں ہو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 774]
تخریج الحدیث: «مقطوع ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14328، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12974، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 73»