حضرت ابوبکر بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے، کہتے تھے: ایک عورت آئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور کہا: میں نے تیاری کی تھی حج کی، پھر کوئی عارضہ مجھ کو ہوگیا تو حج ادا نہ کر سکی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ کر لے کیوں کہ ایک عمرہ رمضان میں ایک حج کے برابر ہے۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 767]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 1988، 1989، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2376، 3075، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1780، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4212، 4213، والترمذي فى «جامعه» برقم: 939، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1902، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8834، 12727، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18119، 18121، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 66»