حضرت محمد بن عبداللہ بن حارث سے روایت ہے کہ انہوں نے سنا سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ سے جس سال سیدنا معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ نے حج کیا اور وہ دونوں ذکر کر رہے تھے تمتع کا، تو سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تمتع وہی کرے گا جو اللہ کے احکام سے ناواقف ہو۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: بری بات کہی تم نے اے بھتیجے میرے۔ سیدنا ضحاک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے منع کیا تمتع سے۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کیا اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 762]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1225، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3923، 3939، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2735، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3700، والترمذي فى «جامعه» برقم: 823، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1855، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8943، 8944، 8945، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1521، 1589، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 60»