سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ عمر بن ابی سلمہ نے اجازت مانگی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے عمرہ کرنے کی شوال میں، تو اجازت دی آپ نے۔ تو وہ عمرہ کر کے لوٹ آئے اپنے گھر کو اور حج نہ کیا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 760]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 58»