نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سيدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما کی جب نکسیر پھوٹتی تو (نماز وہیں چھوڑ کر) چلے جاتے، پھر وضو کرے، پھر واپس آتے، پھر (گزشتہ نماز پر) بنیاد رکھتے (اور باقی ماندہ نماز پوری کرتے اور اس دورانیے میں) وہ گفتگو نہیں کرتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 76]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3436، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3609، 3610، 3612، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 5953، شركة الحروف نمبر: 70، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 46»