حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے، انہوں نے پوچھا عمرہ بنت عبدالرحمٰن سے کہ جو شخص ہدی روانہ کرے مگر خود نہ جائے، کیا اس پر کچھ لازم ہوتا ہے؟ وہ بولیں: میں نے سنا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے، کہتی تھیں: محرم نہیں ہوتا مگر جو شخص احرام باندھے اور لبیک کہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 754]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12714، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 52»