حضرت قاسم بن محمد سے روایت ہے کہ اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پرورش کرتی تھی میری اور میرے بھائی کی، دونوں یتیم تھے ان کی گود میں، تو نکالتی تھیں ہمارے مالوں میں سے زکوٰۃ۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 663]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7340، والدارقطني فى «سننه» برقم: 110/2، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6989، شركة الحروف نمبر: 540، فواد عبدالباقي نمبر: 17 - كِتَابُ الزَّكَاةِ-ح: 13»