امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تکیہ لگاتے تھے قبروں پر اور لیٹ جاتے تھے ان پر۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: قبروں پر بیٹھنا منع ہے حاجت کے واسطے، یعنی پیشاب اور پاخانہ کے لیے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 552]