حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ دو آدمی قبر کھودنے والے تھے، ایک ان میں سے بغلی بناتا تھا اور دوسرا نہیں بناتا تھا۔ لوگوں نے کہا: جو پہلے آئے گا وہی اپنا کام شروع کرے گا، تو پہلے وہی آیا جو بغلی بناتا تھا، پس قبر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلی بنائی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 546]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 11631، وانظر ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1557، شركة الحروف نمبر: 503، فواد عبدالباقي نمبر: 16 - كِتَابُ الْجَنَائِزِ-ح: 28»