حضرت عبداللہ بن ابی بکر سے روایت ہے کہ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو غسل دیا جب ان کی وفات ہوئی، پھر نکل کر مہاجرین سے پوچھا کہ میں روزے سے ہوں اور سردی بہت ہے، کیا مجھ پر بھی غسل لازم ہے؟ بولے: نہیں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 521]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6123، أخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 10969، 10970، البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6763، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 4434، شركة الحروف نمبر: 480، فواد عبدالباقي نمبر: 16 - كِتَابُ الْجَنَائِزِ-ح: 3»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے اہلِ علم سے سنا، کہتے تھے: جب عورت مر جائے اور وہاں پر عورتیں نہ ہوں جو اس کو غسل دیں اور نہ کوئی اس کا محرم ہو، نہ شوہر ہو، تو اس کو تیمّم کرایا جائے اس کے منہ اور کفین پر خاک سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 521B1]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اسی طرح اگر مرد مر جائے اور وہاں سوائے عورتوں کے کوئی مرد نہ ہو تو اس کو تیمّم کرایا جائے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 521B2]
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: ہمارے نزدیک غسلِ میت کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، بلکہ جب تک خوب پاکی نہ ہو دھونا چاہیے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 521B3]