یحییٰ بن سعید کو پہنچا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا مانگتے تھے، پس فرماتے تھے: ”اے اللہ! پیدا کرنے والے صبح کے! اور رات کو راحت بنانے والے! اور سورج اور چاند کو حساب سے چلانے والے! ادا کر تو قرض میرا، اور غنی کر مجھ کو محتاجی سے، اور فائدہ دے مجھ کو میرے کان اور آنکھ سے، اور میری قوت سے اپنی راہ میں۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْقُرْآنِ/حدیث: 495]
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 29803 شیخ سلیم ہلالی نے کہا ہے کہ اس کی سند ضعیف ہے اور شیخ احمد علی سلیمان نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔، شركة الحروف نمبر: 458، فواد عبدالباقي نمبر: 15 - كِتَابُ الْقُرْآنِ-ح: 27»