نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما گزرے ایک شخص پر اور وہ نماز پڑھ رہے تھے تو سلام کیا اس کو، اس نے جواب دیا زبان سے، پھر لوٹے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما اور کہا اس سے: جب کوئی سلام کرے تم پر اور تم نماز پڑھتے ہو تو زبان سے جواب نہ دو، بلکہ ہاتھ سے اشارہ کر دو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ/حدیث: 407]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3456، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 88/2) وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3595، 3596، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 4851، وابن المنذر فى الاؤسط برقم: 1598، شركة الحروف نمبر: 374، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 76»