سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں ضرور دیکھوں گا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کو۔ سیدنا زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مکان کی چوکھٹ پر یا گھر پر جو بالوں سے ڈھپا ہوا تھا اس پر ٹیک لگائی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، سو پڑھیں دو رکعتیں بہت لمبی بہت لمبی بہت لمبی، پھر پڑھیں دو رکعتیں ان سے کچھ کم، پھر پڑھیں دو رکعتیں ان سے کچھ کم، پھر پڑھیں دو رکعتیں ان سے کچھ کم، پھر پڑھیں دو رکعتیں ان سے کچھ کم، پھر پڑھیں دو رکعتیں ان سے کچھ کم، پھر ایک رکعت وتر کی پڑھی۔ سب مل کر تیرہ رکعتیں پڑھیں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ صَلَاةِ اللَّيْلِ/حدیث: 265]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 765، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2608، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 395، 1338، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1366، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1362، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4758، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22089، 22091، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4712، شركة الحروف نمبر: 250، فواد عبدالباقي نمبر: 7 - كِتَابُ صَلَاةِ اللَّيْلِ-ح: 12»