حضرت داؤد بن حصین نے عبدالرحمٰن بن ہرمز اعرج سے سنا، کہتے تھے کہ میں نے لوگوں کو رمضان میں کافروں پر لعنت کرتے پایا اور امام سورۃ البقرۃ آٹھ رکعات میں پڑھتا تھا، جب بارہ رکعات میں پڑھتا تھا تو لوگوں کو لگتا تھا کہ تخفیف کی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الصَّلَاةِ فِي رَمَضَانَ/حدیث: 251]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4699، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7734، شركة الحروف نمبر: 238، فواد عبدالباقي نمبر: 6 - كِتَابُ الصَّلَاةِ فِي رَمَضَانَ-ح: 6»