امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ ایک شخص نے قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق سے پوچھا کہ مجھے نماز میں وہم ہوتا ہے اور بہت وہم ہوتا ہے، تو قاسم نے کہا: اپنی نماز پڑھے جا اور وہم کی طرف خیال نہ کر، اس لیے کہ وہم تجھے کبھی نہ چھوڑے گا، یہاں تک کہ تو نماز سے فارغ ہو اور دل میں یہ خیال رہے کے میں نے پوری نماز پڑھی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ السَّهْوِ/حدیث: 223]
تخریج الحدیث: «مقطوع ضعيف، وانفرد به المصنف من هذا الطريق، شركة الحروف نمبر: 210، فواد عبدالباقي نمبر: 4 - كِتَابُ السَّهْوِ-ح: 3»