حضرت سعید بن مسیّب اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے بھی یہ حدیث اسی طرح مروی ہے۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ نماز میں بھولنا دو طرح کا ہوتا ہے، ایک یہ کہ بھولے سے نماز میں کچھ نقصان ہو جائے تو سجدہ سہو قبل سلام سے کرے، دوسرے یہ کہ بھولے سے نماز میں کچھ زیادہ کر دے تو سجدہ سہو بعد سلام کے کرے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 210]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 860، 1035، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3405، 3887، 3907، والبيهقي فى «معرفة السنن الآثار» برقم: 186/2، شركة الحروف نمبر: 199، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 61»