حضرت عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں نماز پڑھی ایک شخص نے، تو جب وہ بیٹھا بعد چار رکعت کے، چار زانو بیٹھا اور لپیٹ لیے دونوں پاؤں اپنے، تو جب فارغ ہوئے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نماز سے، عیب کہا اس بات کو، تو اس شخص نے جواب دیا: آپ ایسا کرتے ہیں، کہا: میں تو بیمار ہوں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 197]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 827، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 678، 679، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1156، 1157، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 747، 748، وأبو داود فى «سننه» برقم: 958، 959، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2807، 2820، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3041، 3043، 3044، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 2944، شركة الحروف نمبر: 186، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 49»