حضرت قاسم بن محمد کہتے تھے کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ باتوں پر فریفتہ نہیں ہوتے تھے۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ اس سے عمل مراد لے رہے ہیں کہ بلاشبہ آدمی کے تو صرف اور صرف عمل ہی کو دیکھا جاتا ہے۔ اس کی بات پر نظر نہیں کی جاتی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1829]
تخریج الحدیث: «مقطوع حسن، وأخرجه البيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 5046، عبدالله بن وهب فى «الجامع» : 406، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 25»