الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْجَامِعِ
کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں
74. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَا يُخَافُ مِنَ اللِّسَانِ
74. زبان کے گناہ کا بیان
حدیث نمبر: 1815
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّ اثْنَيْنِ وَلَجَ الْجَنَّةَ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَا تُخْبِرْنَا، فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ عَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ الْأُولَى، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: لَا تُخْبِرْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ ذَلِكَ أَيْضًا، فَقَالَ الرَّجُلُ: لَا تُخْبِرْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ ذَلِكَ أَيْضًا، ثُمَّ ذَهَبَ الرَّجُلُ يَقُولُ مِثْلَ مَقَالَتِهِ الْأُولَى، فَأَسْكَتَهُ رَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّ اثْنَيْنِ وَلَجَ الْجَنَّةَ: مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ، مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ، مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ"
حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو اللہ بچا دے دو چیزوں کی برائی سے وہ جنت میں جائے گا۔ ایک شخص نے پوچھا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو نہیں بتاتے وہ دو چیزیں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چپ ہو رہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا، وہ شخص بولا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو نہیں بتاتے؟ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم چپ ہو رہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا، وہ شخص وہی بولا یعنی آپ ہم کو نہیں بتاتے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا، وہ شخص وہی بولا جاتا تھا، اتنے میں ایک دوسرے شخص نے اس کو چپ کرا دیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ہی فرمایا: جس کو اللہ دو چیزوں کے شر سے بچا دے وہ جنت میں جائے گا، ایک وہ جو اس کے دونوں جبڑوں کے بیچ میں ہے (زبان)، دوسری وہ جو اس کے دونوں پاؤں کے بیچ میں ہے (شرم گاہ)، تین بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ارشاد فرمایا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1815]
تخریج الحدیث: «مرفوع ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 11»