امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرماتے ہیں: مت باتیں کرو بے کار سوائے یادِ الہٰی کے کہ کہیں سخت ہو جائیں دل تمہارے، اور سخت دل دور ہے اللہ سے لیکن تم نہیں سمجھتے۔ اور مت دیکھو دوسروں کے گناہ کو گویا تم ہی رب ہو، اپنے گناہوں کو دیکھو اپنے تئیں بندہ سمجھ کر، کیونکہ لوگوں میں سب طرح کے لوگ ہیں، بعض بیمار ہیں بعض اچھے ہیں۔ تو رحم کرو بیماروں پر اور اللہ کا شکر کرو اپنی تندرستی پر۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1812]
تخریج الحدیث: «مقطوع ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 5023، أبو نعيم فى «حلية الاولياء» برقم:328/6، وابن عساكر فى «تاريخ دمشق» برقم:309/50، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31870، 34219، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 8»