حضرت خالد بن معدان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ جل جلالہُ نرمی کرتا ہے اور نرمی کو پسند کرتا ہے، اور خوش ہوتا ہے، اور مدد کرتا ہے نرمی پر وہ جو نہیں کرتا سختی پر، جب تم چڑھو ان بے زبان جانوروں پر تو اتارو ان کو ان کی منزلوں پر۔ اگر زمین صاف ہو جہاں گھاس نہ ہو تو جلدی سے نکال لے جاؤ تاکہ اس میں گودا رہے۔ اور لازم کر لو رات کا چلنا کیونکہ رات کے چلنے میں جیسے راہ کٹتی ہے ویسی دن کو نہیں کٹتی، تو رات کو جب اترو تو راستے میں نہ اترو، کیونکہ وہاں جانور آتے جاتے ہیں اور سانپ بھی رہا کرتے ہیں۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1795]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9251، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2620، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 25301، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7477، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 38»