حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ایک شخص نے: کیا اجازت مانگوں میں اپنی ماں سے گھر جاتے وقت؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ وہ بولا: میں تو اس کے ساتھ ایک گھر میں رہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اجازت لے کر جا۔“ وہ بولا: میں تو اس کی خدمت کرتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اجازت لے کر جا، کیا تو چاہتا ہے کہ اس کو ننگا دیکھے؟“ وہ بولا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس اجازت لے کر جا۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1757]
تخریج الحدیث: «مرفوع ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13690، وابو داود فى «المراسيل» برقم: 488، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17594، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 1»