حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ ایک شخص مر گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں، ایک شخص بولا: واہ! کیا اچھی موت ہوئی، نہ کچھ بیماری ہوئی نہ کچھ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بھلا یہ کیا کہتا ہے، تجھے کیا معلوم ہے کہ اگر اللہ جل جلالہُ اس کو کسی بیماری میں مبتلا کرتا تو اس کے گناہوں کو معاف کرتا۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1712]
تخریج الحدیث: «مرفوع ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 8»