عطاء بن عبداللہ خراسانی سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”مصافحہ کرو ایک دوسرے سے، دل کا کینہ جاتا رہے گا، ہدیہ بھیجو ایک دوسرے کو، دوست ہو جاؤ گے اور دشمنی جاتی رہے گی۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1643]
تخریج الحدیث: «مرفوع ضعيف بهذا اللفظ، وأخرجه عبدالله بن وهب فى الجامع: 353/1 شیخ سلیم ہلالی نے اس روایت کو ان الفاظ کے ساتھ ضعیف قرار دیا ہے۔، فواد عبدالباقي نمبر: 47 - كِتَابُ حُسْنِ الْخَلُقِ-ح: 16»