حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”کوئی شخص مدینہ سے نفرت کر کے نہیں نکلتا مگر اللہ جل جلالہُ اس سے بہتر دوسرا آدمی مدینہ کو دے دیتا ہے۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1598]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1363، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1573، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17160، 17162، فواد عبدالباقي نمبر: 45 - كِتَابُ الْجَامِعِ-ح: 6»