سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے ایک مشک شراب کی تحفہ لایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو حرام کیا ہے؟“ وہ بولا: مجھے خبر نہیں۔ ایک شخص نے چپکے سے اس کے کان میں کچھ کہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تو نے کیا کہا؟“ وہ بولا: میں نے بیچ ڈالنے کو کہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اس کا پینا حرام کیا اس نے اس کا بیچنا بھی حرام کیا۔“ یہ سن کر اس شخص نے مشک کا منہ کھول دیا، سب شراب بہہ گئی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 1589]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1578، 1579، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4942، 4944، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4668، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6215، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2148، 2613، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 821، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11156، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3373، فواد عبدالباقي نمبر: 42 - كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ-ح: 12»