حضرت صفوان بن عبداللہ بن صفوان سے روایت ہے کہ صفوان بن امیہ سے کسی نے کہا کہ جس نے ہجرت نہیں کی تو وہ تباہ ہوا، تو صفوان مدینہ میں آئے اور مسجد نبوی میں اپنی چادر سر کے تلے رکھ کر سو رہے، چور آیا اور چادر ان کی لے گیا، صفوان نے اٹھ کر چور کو گرفتار کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چور سے پوچھا: ”کیا تو نے صفوان کی چادر چرائی؟“ وہ بولا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم کیا۔ صفوان نے کہا: میری نیت یہ نہ تھی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ چادر تو اس پر صدقہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھ کو یہ امر میرے پاس لانے سے پہلے کرنا تھا۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ السَّرَقَةِ/حدیث: 1570]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4394، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8241، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4885، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2595، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2352، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17311، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15379، فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 28»