حضرت سعید بن مسیّب نے کہا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہر ڈاڑھ میں ایک اونٹ کا حکم کیا، اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ہر ڈاڑھ میں پانچ اونٹ کا حکم کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دیت میں کمی کی اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے زیادتی کی۔ اگر میں ہوتا تو ہر ڈاڑھ میں دو دو اونٹ دلاتا، اس صورت میں دیت پوری ہو جاتی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْعُقُولِ/حدیث: 1515]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16266، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4913، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17507، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 26972، فواد عبدالباقي نمبر: 43 - كِتَابُ الْعُقُولِ-ح: 7ق1»