ایک شخص انصاری نے اپنے والدین کو کھجور کے درخت صدقہ میں دئیے، پھر والدین مر گئے تو وہی شخص اس کا وارث ہوا۔ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے صدقہ کا ثواب ہوا، اب میراث میں اس کو لے لے۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الرَّهْنِ/حدیث: 1467]
تخریج الحدیث: «مرفوع ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 54»