حضرت شرجیل بن سعید بن سعد بن عبادہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد کو نکلے، ان کی ماں مدینہ میں مرنے لگیں، لوگوں نے ان سے کہا: وصیت کرو، انہوں نے کہا: کیا وصیت کروں، مال تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا ہے۔ پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے آنے سے پہلے مر گئیں۔ جب سیدنا سعد رضی اللہ عنہ آئے، لوگوں نے بیان کیا۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر میں اپنی ماں کی طرف سے اللہ واسطے دوں تو اس کو فائدہ ہوگا؟ رسول اللہ نے فرمایا: ”ہاں۔“ پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: فلاں فلاں باغ صدقہ ہے میری ماں کی طرف سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الرَّهْنِ/حدیث: 1465]
تخریج الحدیث: «مرفوع ضعيف، وأخرجه النسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3680، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6444، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2500، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3354، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1535، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12756، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5523، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22826، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 52»