حضرت عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ میں نے دیکھا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو کھڑے کھڑے پیشاب کرتے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 141]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 499، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 1322، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6817، شركة الحروف نمبر: 130، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 112»
امام مالک رحمہ اللہ سے سوال ہوا پیشاب یا پاخانہ کے بعد پانی سے استنجا کرنے میں کوئی حدیث آئی ہے؟ تو جواب دیا کہ مجھے پہنچا ہے بعض سلف سے کہ وہ استنجا کرتے تھے پانی سے بعد پاخانہ کے، اور میں اچھا جانتا ہوں استنجا پانی سے بعد پیشاب کے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 141B]