سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہو کر گزرے اور وہ انگور (منقیٰ) بیچ رہے تھے بازار میں۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یا تو تم نرخ بڑھا دو یا ہمارے بازار سے اٹھ جاؤ۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1359]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11146، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14905، 14906، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 57»