حضرت عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ کی ماں نے وصیت کرنے کا ارادہ کیا، پھر صبح تک دیر کی، رات کو مر گئیں، اور ان کا قصد بردہ آزاد کرنے کا تھا۔ عبدالرحمٰن نے کہا: میں نے قاسم بن محمد سے پوچھا: اگر میں اپنی ماں کی طرف سے آزاد کر دوں تو ان کو کچھ فائدہ ہوگا؟ قاسم نے کہا: سعد بن عبادہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میری ماں مر گئی اگر میں اس کی طرف سے آزاد کر دوں کیا اس کو فائدہ ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْعِتْقِ وَالْوَلَاءِ/حدیث: 1279]
تخریج الحدیث: «مرفوع ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12638، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3936، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 418 هذا حديث منقطع - التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (24/20)، فواد عبدالباقي نمبر: 38 - كِتَابُ الْعِتْقِ وَالْوَلَاءِ-ح: 13»