سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سالم بن عبداللہ کو جب وہ شیر خوار تھے، اپنی بہن اُم کلثوم کے پاس بھیجا، اس لئے کہ دس بار اس کو دودھ پلائیں، تو بغیر پردہ کے میرے سامنے آجائیں، سالم نے کہا: اُم کلثوم نے مجھ کو تین بار دودھ پلایا، بعد اس کے وہ بیمار ہو گئیں، اس لئے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے نہیں جاتا کیونکہ میں نے اُم کلثوم کا دس بار دودھ نہیں پیا تھا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 1256]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15638، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4725، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13927، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17310، فواد عبدالباقي نمبر: 30 - كِتَابُ الرَّضَاعِ-ح: 7»