یحییٰ بن سعید کو پہنچا کہ حضرت سائب بن خباب کا انتقال ہو گیا تو ان کی بی بی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آئیں اور اپنے خاوند کا مرنا بیان کیا، اور کہا کہ میری کچھ کھیتی ہے، اگر آپ اجازت دیجیے تو میں رات کو وہاں رہا کروں۔ انہوں نے اس سے منع کیا، تو وہ مدینہ سے صبح کو جاتیں، دن بھر اپنے کھیت میں رہتیں، اور سارا دن وہاں کاٹتیں، شام کو پھر مدینہ میں آ جاتیں، اور رات بھر اپنے گھر میں بسر کرتیں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 1229]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15515، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12064، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18865، 18866، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1371، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4585، 4586، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 88ق»