حضرت نافع بیا ن کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: کچھ مضائقہ نہیں کہ مرد غسل کرے اس پانی سے جو عورت کی طہارت سے بچا ہو، جبکہ وہ عورت حیض اور جنابت سے نہ ہو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 116]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 1095، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 383، 386، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 351، شركة الحروف نمبر: 107، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 86»