امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ ایک شخص نے قاسم بن محمد اور سلیمان بن یسار سے پوچھا: اگر کوئی شخص کسی عورت سے ظہار کرے نکاح سے پہلے؟ تو دونوں نے کہا: اگر وہ شخص اس عورت سے نکاح کرے تو جماع نہ کرے جب تک کفارۂ ظہار ادا نہ کرے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 1155]
تخریج الحدیث: «مقطوع ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15288، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11614، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 21»