سیدنا عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیّدہ اُم سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے: عورت اگر دیکھے خواب میں جیسا کہ مرد دیکھتا ہے، کیا غسل کرے؟ تو فرمایا ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”ہاں! وہ غسل کرے۔“ تو کہا سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیّدہ اُم سلیم رضی اللہ عنہا کو: نوج نگوڑی کیا عورت بھی دیکھتی ہے خواب میں (یعنی اس کو بھی احتلام ہوتا ہے)؟ تو فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”خاک آلود ہو داہنا ہاتھ تیرا، اور کہاں سے ہوتی ہے مشابہت۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 114]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 314، 310، 311، و النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9029، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 813، والدارمي فى «سننه» برقم:763، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27758، 27762، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3116، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1093، 1096، وأخرجه الطبراني فى "الكبير"، 309، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3940، شركة الحروف نمبر: 105، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 84»