ایک شخص نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ میں نے اپنی عورت کو سو طلاق دیں۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا کہ وہ تین طلاق میں تجھ سے بائن ہو گئی، اور ستانوے (97) طلاق سے تو نے ٹھٹھا کیا اللہ کی آیتوں سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 1132]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14945، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11353، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17797، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 1»