حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ خولہ بنت حکیم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گئیں اور کہا کہ ربیعہ بن امیہ نے ایک عورت مولدہ سے متعہ کیا تھا۔ وہ ربیعہ سے حاملہ ہے۔ پس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گھبرا کر چادر گھسیٹتے ہوئے نکلے اور کہا: یہ متعہ ہے، اگر میں پہلے اس کی ممانعت کر چکا ہوتا تو رجم کرتا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 1116]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14172، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4237، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14038، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17352، فواد عبدالباقي نمبر: 28 - كِتَابُ النِّكَاحِ-ح: 42»