حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی کسی نماز میں نمازوں میں سے، پھر اشارہ کیا مقتدیوں کو اپنے ہاتھ سے اس بات کا کہ اپنی جائے نماز پر جمے رہو، اور آپ گئے گھر میں، بعد اس کے لوٹ کر آئے اور آپ کے بدن پر پانی کا نشان تھا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 109]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 275، 639، 640، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 605، وأبو داود فى «سننه» برقم: 233، 234، 235، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 793، 808، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1220، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7358، 7631، والطبراني فى «الصغير» برقم: 806، شركة الحروف نمبر: 100، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 79»